اسلام آباد

پانامہ کیس کا فیصلہ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سینئیر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے پر حکمت عملی طے کرنے کیلئے بدھ کو پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے 20 اپریل کی رات اسلام آباد میں سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما
ں کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق صدر کی زیر صدارت اجلاس ہو گا جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پی پی کے دیگر سینئر رہنماؤں کو بھی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close