اسلام آباد

ڈان لیکس میں طارق فاطمی کا کردار مشکوک، دفترخارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پانامہ فیصلے کے باعث سیاسی ماحول کافی گرم نظر آرہی ہے تو دوسری جانب ڈان لیکس کے حوالے سے بھی اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں وزیراعظم نوازشریف کے مشیرطارق فارطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور انہیں 7روز کے اندر دفترخارجہ سے ہٹایا جا سکتاہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے مبینہ طور پر بغیر اجازت خبر کے مندرجات لکھوائے تھے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور جلد ہی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور میڈیا کو بھی اس حوالے سے تسلی مل جائے گی۔ جس کے بعد اگلے ہی روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر میدان میں آئے اور انہوں نے کہا تھا کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے اور نہ ہی ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے، میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close