Featuredاسلام آباد
نور مقدم قتل کیس؛ 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر
اسلام آباد: مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا
یہ ملزمان موقع واردات پر موجود تھے، ملزم امجد کے زخمی ہونے سے متعلق اسپتال میں حقائق چھپائے گئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت منسوخی کے حقائق کو بھی چھپایا۔ ملزمان شوکت مقدم کو دھمکا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : بینظیر بھٹو قتل کیس: پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد
ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، ضمانت منظوری کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔
2 روز قبل ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے طاہر ظہور، وامق ریاض، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبدالحق اور امجد محمود کی 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔