Featuredاسلام آباد
پاکستان اور روس نے LNG لائن منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق
اسلام آباد: ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، مذاکرات میں دونوں ممالک کے تکنیکی سطح کے افراد نے شرکت کی، فریقین نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کی
ترجمان وزارت توانائی کے مطابق مذاکرات میں تکینیکی اسٹڈیز اور سروے کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ،فریقین نے فیلڈ سروے اور دیگر اسٹڈیز سمیت پلاننگ ورک میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں پائپ لائن کے تکنیکی پہلوئوں اور ڈیزائن پیرامیٹرز پر بھی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : گیس کا بحران: ایل این جی کی خریداری کے ٹینڈر جاری
پائپ لائن کو سندھ میں زیر زمین گیس سٹوریج سے منسلک کرنے کی شقوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اور گیس پائپ لائن کو ملتان میں ٹاپی منصوبے کے کراسنگ پوائنٹ سے منسلک کرنے پر بھی بات چیت کی گئی ،دونوں ممالک نے ڈیزائن ڈاکومنٹس پر معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔