اسلام آباد
نواز شریف بال بال بچ گئے، جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 2 ججز نے نواز شریف کو نااہل کرنے کیلئے اختلافی نوٹ لکھا، 3 نے حق میں فیصلہ دیا
اسلام آباد: پاناما کیس فیصلے میںوزیر اعظم بال بال بچ گئے، سپریم کورٹ کے 2ججز نے وزیر اعظم کو نااہل کرنے کا اختلافی نوٹ لکھا ہے جبکہ تین ججز نے انکے حق میں فیصلہ دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس فیصلے میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ تقسیم ہو گیا ، فیصلے میں بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے وزیر اعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا جبکہ دیگر تین ججز جن میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس اعجاز افضل نے انکے حق میں فیصلہ دیا ۔