اسلام آباد
مبارک وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز کا پاناما کیس کے فیصلے پر اظہار مسرت
اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کا فیصلہ آتے ہی مریم نواز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والد اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مبارک وزیر اعظم نوازشریف “۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا اور اللہ کا بھی شکر ادا کیا ۔