Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید84 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4062 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

گزشتہ روز اس وبا نے مزید84 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.43 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

 

یہ بھی پڑ ھیں : 24 گھنٹوں کے دوران 3316 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close