اسلام آباد

ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار، عمران خان نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایاز صادق کی طرف سے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا اور قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے انکار کردیا۔عمران خا ن کے انکار کے بعد اب شاہ محمود قریشی کمیٹی کے رکن بنیں گے۔ایاز صادق نے 34 رکنی کمیٹی میں عمران خان کو بھی شامل کیا تھا جبکہ 20 اراکین اسمبلی اور 14 سینیٹرز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close