اسلام آباد
دہشتگرد افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں، جنرل قمرجاوید باجوہ
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور جنہیں ملکر شکست دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے افغان شہر مزار شریف میں آرمی کے کورہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نےاپنے بیان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور برادر افغان قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ملکر دہشتگردی کو شکست دینا ہوگی۔ بہادر افغان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔