اسلام آباد

پاکستان اور افغانستان کو ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ، ہمارے دل دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور افغان بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں،  پاکستان اور افغانستان کو ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close