اسلام آباد

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کا وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر سختی سے کاربند ہے۔
تفصیلات کے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی اور اچھے تعلقات ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر سختی سے کاربند ہے اور جمہوی اداروں کی مضبوطی کیلئے مالدیپ حکومت اور عوام کی جدو جہد کے حامی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کو جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے مالدیپ کی مدد کرنی چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close