اسلام آباد

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کارکنوں کو گالم گلوچ سے روک دیا، گالیاں دینا اور بے ہودگی مومن کا کام نہیں: لیگی رہنما

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءاور وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنی جماعتوں کے کارکنان کو سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے اور انہیں گالیاں دینے سے منع کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام سے پہلے مریم نواز نے ترمذی شریف کی حدیث ” کسی بھی شخص کی تضحیک کرنا، اسے برے ناموں سے پکارنا، گالیاں دینا اور دوسروں کے ساتھ بے ہودہ رویہ اپنانا کسی بھی مومن کا وطیرہ ہر گز نہیں“ ٹوئٹ کی اور اگلے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے پہلے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام مسلم لیگ ن کے سپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو برا بھلا نہیں کہیں گے اور نہ ہی ان کے خلاف بے ہودہ باتیں کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے انہیں سیاسی مخالفین کی کردار کشی، گالی گلوچ اور تضحیک کرنے سے منع کیا ہے۔  ٹوئٹر پر ہی مریم نواز شریف کو مسلم لیگ کے ایک کارکن نے شکوہ کیا کہ وہ اپنے قائدین کی کردار کشی برداشت نہیں کر سکتے ، اس لئے مجبورا انہیں مخالفین کو گالیاں دینا پڑتی ہیں ۔  لیگی کارکن کو ٹوئٹ ہی کے ذریعے مریم نواز شریف نے کہا کہ میں‌آپ کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں لیکن یاد رکھیں کہ آپ نواز شریف کے پیغام پر عمل پیرا ہیں اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے مشعل بردار کا کردار ادا کر رہے ہیں . اس لئے صبر و برداشت کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close