اسلام آباد

وزیراعظم مستعفیٰ ہوں، کسی بھی جج نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا، افتخار چوہدری

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ جوشخص صادق وامین کی تعریف پر پورا نہیں اترتا وہ آزادانہ تحقیقات کیسے کرنے دے گا۔ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی آزادانہ تحقیقات میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 5 فاضل جج صاحبان نے بڑا زبردست فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ کے کسی جج نے بھی نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔ وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت مستعفی ہوجائیں۔ہم چاہتے ہیں کہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔ افتخار چوہدری نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کا بہت اثرو رسوخ ہے، ان کی صوبوں میں بھی حکومت ہے، اصغرخان کیس کا حشر آپ سب کے سامنے ہے، وزیر اعظم پاکستان اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے پاس جائے، پاناما کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close