اسلام آباد

تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا، احسان اللہ احسان کا اعترافی ویڈیو بیان جاری

اسلام ٹائمز۔ ہتھیار ڈالنے والے کالعدم تنظیم کے احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کیا جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور بےگناہوں کا قتل عام کیا، ایسے شخص کو امیر بنایا گیا جس نے اپنے استاد کی بیٹی سے شادی کی۔ 2008ء میں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی، کالعدم ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان رہا، میرا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور کالج کا طالبعلم تھا جبکہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا بھی ترجمان رہا ہوں۔ تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا، آپریشن کے دوران تنظیم میں قیادت کی دوڑ شروع ہو گئی اور ٹی ٹی پی نے معصوم لوگوں کو مارا، خود اسلام کا نعرہ لگاتے تھے مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔ احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے جبکہ افغانستان میں نقل و حرکت کیلئے این ڈی ایس اور افغان فوج مدد کرتی تھی، تحریک طالبان پاکستان میں ذاتی مقاصد کیلئے تخریب کاری کر رہی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے پراپیگنڈہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close