اسلام آباد

شیخ رشید احمد کے سگار کے پی اے سی میں بھی چرچے اور پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد: پی اے سی اجلاس میں شیخ رشید کے سگار کے چرچے اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کے سگار بارے چوہدری تنویر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر بھی پابندی لگائی جائے اور پابندی لگا کر شیخ رشید کی صحت خراب ہونے سے بچائی جائے۔ شیخ رشید نے سوال کیا کہ آپ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟ دوا اور انجکشن سب کچھ جعلی ہے اور سگار اس سے زیادہ خطرناک تو نہیں۔ پی اے سی میں ایف بی آر شعبہ کسٹمز 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ 57 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آڈٹ پیرا کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کی گئی،49 ملازمین پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ فاٹا اور پاٹا میں بھی کسٹمز کا جدید سسٹم لگا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close