Featuredاسلام آباد
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف داٸر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے ریفرنس میں وزیراعلی سندھ کو طلب کر لیا
مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس کی سماعت کرینگے۔ ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم ہوگئے اور تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وفاق سندھ کو پیسے دے کر احسان نہیں کررہا : مراد علی شاہ
ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ہے احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔