اسلام آباد
احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان، پاکستان کا افغان حکومت کے ساتھ انکشافات کا معاملہ اٹھانے پر غور
اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں اور انکشافات کے معاملے کو افغان حکومت کے سامنے اٹھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات انتہائی اہم ہیں اور اعترافی بیان میں کئے گئے انکشافات کے معاملہ کو افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا جانے بارے جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم جماعت الاحرار کے سابق ترجمان نے ویڈیوں بیان میں اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے این ڈی ایس اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مدد لی جاتی ہے۔