اسلام آباد
نوازشریف کو اب صرف ہتھکڑیاں لگنا باقی ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اب صرف ہتھکڑیاں لگنا باقی ہیں کیونکہ ان کیخلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تقریر پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے خواتین سے متعلق تبصرے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ وزیراعظم ہاوس سے ہی غیراخلاقی گفتگو کی سرپرستی کی جاتی ہے لیکن اب وزیراعظم کو اخلاقی طور پر عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔