اسلام آباد
ملک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، خواجہ آصف کا نیا دعویٰ
اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، بجلی کاشارٹ فال 2755 میگاواٹ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی پیداوار 14312 میگاواٹ اور شارٹ فال 2755 میگاواٹ ہے۔ دوسری جانب پانی سے بھی 4179 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اورآئی پی پیز سے حاصل ہونیوالی بجلی 7202 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 2931 میگاواٹ ہے۔