اسلام آباد
راو تحسین نے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا
اسلام آباد: سابق پرنسپل انفارمیشن راو تحسین نے اپنے عہدے سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راو تحسین کا کہنا تھا کہ مجھے عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے، جس کمیشن کی رپورٹ پر مجھے ہٹایا گیا اسے چیلنج کروں گا۔ کمیٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس کا میڈیا سے تعلق ہو، مجھے صرف اتنا بتایا جائے کہ برطرفی کا فیصلہ کیسے اور کس بنیاد پر کیا گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو آئین، قانون اور حکومت کے احکامات کا پابند سمجھتا ہوں، کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں ہوں جس سے حب الوطنی یا پیشہ ورانہ اہلیت پر حرف آئے۔