اسلام آباد

پانامہ کیس کی آڑ لیکر نوازشریف سمیت تمام لیگی وزراء پر حملہ کیا جا رہا ہے، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی آڑ لے کر نواز شریف سمیت تمام ن لیگی وزراء پر حملہ کیا جا رہا ہے، ہمارے قانونی مشیرالزامات کا دفاع کرنے کیلئے اپنی تیاری کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نے قائم کی تھی جبکہ مسلم لیگ نون میں لوگ میاں صاحب سے پہلے موجود تھے اورہماری پارٹی میں ایسے پاگل موجود ہیں جو اپنی پارٹی کا کبھی دفاع نہیں کرتے کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اورغلط کام کوغلط کہتے ہیں۔ ہمارے قانونی مشیراپنی تیاری کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے۔ پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نوازشریف پر حملہ نہیں کیا جا رہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈرگئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close