اسلام آباد
وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں : وزیراعظم
اسلام آباد: مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں
یراعظم عمران خان نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال سے متعلق اعلیٰ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لئے جائیں۔