Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کورونا سے مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز
کی شرح 1.31 فیصد
کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 12 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28312 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25205 ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کرگئ
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 977 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 687 ہو گئی ہے۔