Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کورونا کیسزمیں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکےمزید 16 مریض انتقال کرگئے
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 622 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار699 فعال کیسز ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ر 12لاکھ 66 ہزار826 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں میں کمی کا اعلان
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 450 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 433 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 132 اور بلوچستان میں33 ہزار 149 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 374، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 412 کیسز سامنے آچکے ہیں