اسلام آباد

سینیٹر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت اسلام آباد میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے کی

اعظم سواتی کے وکیل کے جونیئر وکیل تنویر کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وکیل چوہدری فیصل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی؟
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 26 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کیسے رازداری نہیں رہے گی

اعظم خان سواتی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جمہوریت کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں، ایسے ادارے کو آگ لگا دینی چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعظم سواتی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر سے جواب طلب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close