Featuredاسلام آباد

ختم نبوت کا مجھ سے بڑا کوئی سپاہی نہیں : شیخ رشید

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کا مجھ سے بڑا کوئی سپاہی نہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی ہو یا پی ڈی ایم، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا تو کچھ نہیں کریں گے،اور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

کالعدم تنظیم نے لاہور کے چوک یتیم خانہ کے قریب دھرنا دے رکھا ہے، جبکہ لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ممکنہ خراب صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے چاروں اطراف موجود ہے، دھرنے کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس پاکستان کو ساڑھے 16 کروڑ یورو آسان قرض دے گا

شیراکوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس مکمل معطل کردی گئی ہے۔

واٹر کینن گاڑیاں، اینٹی رائٹس فورس، بڑی تعداد میں گیس شیل اور سپیشل فورسز کے دستے پہنچ چکے ہیں۔

کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن، اسکیم موڑ، سوڈی وال، نیازی اڈا اور سمن آباد موڑ سے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینرز کی مدد سے سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری موقع پر موجود ہے دیگر اضلاع سے بھی نفری لاہور پنہچ چکی کسی بھی وقت گرینڈ آپریشن ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close