اسلام آباد

وزیراعظم ہاؤس کے بااثر افسر کی مداخلت، چوہدری نثار نے وزیراعظم کو استعفے کی پیشکش کردی، خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم ہاؤس کے بااثر افسر کی وزارت میں مداخلت پر وزیراعظم نواز شریف کو عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ پیشکش مسترد کراتے ہوئے معاملے کو افہام و تفہیم سے سلجھانے کی حامی بھرلی۔  خبررساں ایجنسی ’آن لائن‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم ہاؤس کے بااثر آفیسر کی مداخلت کو وزارت کے استحقاق مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا اور رائیونڈ میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ کی بھی پیشکش کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے معاملہ کو جلد افہام تفہیم سے سلجھانے کے لئے حامی بھری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ڈان لیک کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے بااثر آفیسر فواد حسن فواد نے اگر استعفیٰ نہ دیا تو پھر مسلم لیگ میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی طرز پر ایک اور وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کا قوی امکان ہے، نیوز لیکس پر وزیراعظم ہاؤس کی جلد بازی میں رپورٹ جاری کرکے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو وفاقی وزیر داخلہ نے ناکام بنایا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس پر وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس لئے جلدی رپورٹ جاری کی گئی تاکہ پانامہ پر توجہ نہ ہو اور جے آئی ٹی میں تاخیر ہوجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close