اسلام آباد

پاک ایران تعلقات میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جواد ظریف

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد آمد پر ایرانی وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبدادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھ کہ ایران کے ساتھ جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونےدیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مسلم ممالک کے اتحاد سے متعلق جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور ایران کو امہ کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آمد پر ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواد ظریف پاک ایران سرحد پر حالیہ دہشت گردی کے واقعہ، دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورت حال، انسداد دہشت گردی، سرحدی اموراور گیس پائپ لائن سمیت سارک کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close