Featuredاسلام آباد

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاک روس 3روزہ مذاکرات شروع ہو گئے

اسلام آباد: منصوبے کے حوالے سے فریقین میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے،

 

مذاکرات میں روسی وفد کی نمائندگی پاک اسٹریم ایل ایل سی کے سربراہ کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود نے کی

یہ بھی پڑ ھییں : ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی رعایتی نرخ پر فراہمی پر عدم اتفاق التوا کا سبب بنا

مذاکرات میں گیس پائپ لائن کا شیئرہولڈر معاہدہ زیر غور آئے گا،روسی کمپنی شیئر ہولڈنگ سے متعلق پاکستانی کمپنی آئی ایس جی ایس کے ساتھ معاملات طے کرے گی۔

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے، منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس سے متوقع ہے، منصوبے میں پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close