Featuredاسلام آباد

ملک اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران خان کے استعفیٰ میں ہے

اسلام آباد: روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کے امکان پر ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ تین سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے

ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے، عمران خان کی کوئی سمت اورحکمت عملی نہیں، مہنگائی کے 70 سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، نالائقی ناہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، سبزیاں ، پھل ،خورنی تیل ، گھی، پڑول ، گیس ، بجلی اور دوائی مہنگی ہو رہی ہے

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان نے معیشت، اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے، والدین بچوں کے سکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے، لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے،لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہوچکے ہیں،

خواتین گھر کا سوداسلف نہیں خرید سکتیں، عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے، پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران خان کے استعفیٰ میں ہے، ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close