Featuredاسلام آباد

اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کرگئی

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کر 3083 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 1824 کا تعلق دیہی جب کہ 1259 کا شہری علاقوں سے ہے

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 757 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، فیڈرل جنرل اسپتال میں335، پمز میں 282 ،پولی کلینک میں 108، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 144،ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں37 مریض لائے گئے، اس کے علاوہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 1400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close