Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

 اسلام آباد: سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 706 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28414 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23439 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 19 ہزار 174 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close