کالعدم تنظیم کے احتجاج کا ساتواں روز میں داخل ہوگیا
اسلام آباد: مظاہرین نے مارچ کو آگے بڑھانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں، شہراور جی ٹی روڈ میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دکانوں اور ریسٹورینٹس کو بھی بند کروا دیا گیا
جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی نہیں کھلے، کامونکی میں انٹر نیٹ سروس بھی بند ہے۔
دریائے چناب پل کے قریب جی ٹی روڈ پر خندق کھودی گئی ہے اور کنٹینربھی رکھے گئے ہیں جب کہ وزیرآباد سے سیالکوٹ جانے والی سڑک کی کھدائی کرکے دونوں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔
سادھوکی کے مقام پر کھودے گئے گڑھوں کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑ ھیں : کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا
حکومت نے کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب بھر میں دو ماہ کے لیے رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔
کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج میں گزشتہ روز مزید تین پولیس اہلکارشہید ہوگئے جب کہ احتجاج کے دوران تشدد سے بہت سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
احتجاج کے آغاز سے اب تک 5 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں اور مظاہرین کی طرف سے پولیس کی گاڑیاں بھی جلائی گئی ہیں۔