اسلام آباد

پاکستان اور ایران کے تعلقات کشیدہ نہیں، نفیس زکریہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کشیدہ نہیں ہیں، چند روز قبل ایرانی وزیرخارجہ پاکستان آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسندی اپنی عروج پر ہے جبکہ کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے سے بھارت کاچہرہ بےنقاب ہوا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں ہے اور کچھ روز پہلے ایران کے وزیر خارجہ بھی پاکستان آئے تھے جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہونے کا واضع ثبوت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close