اسلام آباد

چوہدری نثار کی وزیراعظم سے 2 گھنٹے کی طویل ملاقات، ڈان لیکس معاملے پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان دو گھنٹے سے زائد طویل ملاقات میں ڈان خبر معاملے سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نیوز لیکس سے متعلق نئے نوٹیفیکشن جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے پرنسپل سکرٹری فواد حسن فواد کے طویل رخصت پر جانے کا امکان ہے، جبکہ سیکرٹری کابینہ ندیم حسن آصف کو وزیراعظم کا سیکرٹری تعینات کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ طاہر شہباز کو سیکرٹری کابینہ اور نرگس گھلو کو سیکرٹری اسٹیبلمشنٹ تعینات کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعظم ہاوس نے اپنے بیان میں فواد حسن فواد کی جبری رخصت سے متعلق خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close