اسلام آباد

عمران خان کی بہتانی اور شیطانی سیاست کا انجام قریب ہے، آصف کرمانی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی بہتانی اور شیطانی سیاست کا انجام قریب ہے، جلد عمران خان کو اس انجام کو بھگتنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا عمران خان کے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا جھوٹ سن سن کر قوم بور ہو چکی ہے، ان کا کھاتا کھل چکا ہے جبکہ خان صاحب 2018ء کے بعد ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔ یاد رہے کہ  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہر اقبال، سیالکوٹ میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سنہری دور ہے اور دوسری طرف تباہی کا راستہ، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کو پکڑیں یا ترقیاتی کام کریں، سنگاپور میں کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تو ملک ترقی کر گیا، کرپشن سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا میاں صاحب! جب کرپشن نہیں پکڑی جاتی تو ذاتی بینک اکاؤنٹس ترقی کرتے ہیں، ایک چھوٹا سا ٹولہ قوم کو غریب کر کے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ہم جتنے ممالک سے قرضے لیں گے، اتنی ہی اپنی آزادی کھو دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close