اسلام آباد

ڈان اخبار پر ممکنہ پابندی کا معاملہ، صحافتی تنطیمیں نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ڈان اخبار سے اظہار یکجہتی کرنے اور ممکنہ پابندی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں تمام صحافتی تنظیموں کے علاوہ اسٹیٹ بینک، تاجر برادری اور واپڈا سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ ڈان اخبار کے باہر ہونے والی احتجاجی مظاہرے میں ریڈیو پاکستان کی آر آئی ایف جے، مزدور اتحاد، سی بی اے یونین، اسٹیٹ بینک کی ایمپلائز یونین، آل پاکستان اخبار یونین، عوامی ورکز پارٹی، واپڈا ہائیڈرو یونین اور تاجر برادری سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صحافی تنظیموں کے رہنماوں ناصر زیدی، اقبال جعفر، علی رضا علی اور افضل بٹ نے حکومت پر واضح کیا کہ ڈان اخبار اور ایڈیٹر کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور آزادی اظہار پر پابندی لگانے جیسے آمرانہ اقدام کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔ رہنماوں نےواضح کیا کہ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو تمام صحافتی تنظیمیں سڑکوں پر ہوں گی۔ یاد رہے کہ ڈان اخبار نے وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کی اہم خبر دی تھی جس کے بعد سے ڈان اخبار کو مسلسل مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close