اسلام آباد

ایران پاکستان کے اندر کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مہدی ہنردوست

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے اندر کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی آرمی چیف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پاک ایران قیادت باہمی رابطے میں ہے، مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے حکام رابطے میں ہیں۔ کوئی بھی فیصلہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کریں گے اور یقین کریں دونوں ممالک کے درمیان ہر چیز پر بات چل رہی ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک آپس کے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے سے ہی حل کریں گے، دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف دونوں حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close