اسلام آباد

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات اور رپورٹ کو فوری طور پر منظرعام پر نہیں لایا جائے گا اور نہ ہی وزیر اعظم ہاوس کی طرف سے ڈان لیکس کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز ‘‘نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ فی الحال منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی تیارہ کردہ رپورٹ کی سفارشات جاری کرنے میں کچھ وقت تاخیر کا فیصلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ کےذریعے مسترد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا جبکہ سفارشات پر اجلاس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ سفارشات پر عملدرآمد کے دوران فیصلہ مسترد کرنے کے ٹویٹ پر اجلاس کے شرکاء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارشات کے قابل عمل حصے پر وزیراعظم کے دفتر سے عمل درآمد ہوچکا ہے، یہ عملدرآمد رپورٹ کے پیرا 18 میں دی گئی سفارشات پرایکشن کی صورت میں کیا گیا۔ جبکہ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی کو تحفظات ہیں تو حکومت کو آگاہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close