اسلام آباد

رحمان ملک کی آصف زرداری سے ملاقات، افغانستان سمیت سیاسی ایشو پر بات چیت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی اور ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور رحمان ملک کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماوں نے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ رحمان ملک نے صدرآصف علی زرداری کو مختلف قومی معاملات پر بریفنگ بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close