اسلام آباد

ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جائیں، ڈاکٹر طاہر القادری

اسلام آباد: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے افغانستان اور ایران کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں، کشیدگی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ تعلقات معمول پر لائے جائیں۔ ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پوری زندگی برادر ممالک کے ساتھ اس طرح کی بداعتمادی نہیں دیکھی۔ حکمران سات سمندر پار دوستیوں کی طرح ہمسایوں سے تعلقات بہتر بنائیں۔ انکا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا جاتا؟ حکومت کا کوئی وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی۔ ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جائیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشتگرد خطہ میں تینوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، کشیدگی کا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔ پوری زندگی برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close