Featuredاسلام آباد

فواد چوہدری کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

 اسلام آباد: ٹی ایل پی نے کہا کہ وزیراعظم دیکھیں کہ فواد چوہدری کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، تحریک کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی زبان کو قابو میں رکھیں، امید ہے آج سربراہ تحریک لبیک رہا ہو جائیں گے۔

کالعدم ٹی ایل پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، دھرنے کے شرکا پُرعزم اور اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹی ایل پی کے 69 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

ترجمان سنی تحریک نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے، فواد چوہدری سنی تحریک کی تاریخ کو جانے بغیر بیان بازی سے گریز کریں، سنی تحریک ہمیشہ امن پسند جماعت رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close