اسلام آباد

سویلین بالادستی کے قیام کیلئے قومی سلامتی کو توڑا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سویلین بالادستی کے قیام کیلئے قومی سلامتی کو توڑا گیا، حکمران عنقریب اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں۔ اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”دی رپورٹرز “ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ڈان لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہوا ابھی مزید آگے جائے گا اور پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ہے۔ نوازشریف چاہتے ہیں کہ فوج آجائے اور وہ ہیرو بن جائیں لیکن عوام ہمت نہ ہاریں کیونکہ کرپٹ حکمران اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں جبکہ میں نے پہلے کہا تھا کہ قانون یا نو ن کا سیاسی جنازہ  نکلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close