اسلام آباد

کوئی بھی قوت یا دہشتگرد گروپ پاک ایران تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا، مہدی ہنردوست

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے، آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ں اور دہشتگردی کیخلاف تھا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ایک ایک لفظ دہشتگردوں کے بارے میں تھا، تین دہائیوں سے پاکستان، ایران دونوں ہی دہشتگردی کا شکار رہے ہیں، کوئی قوت یا دہشتگرد گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا، پاکستان، ایران کے درمیان ہر چیز کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ ہو پاکستان، ایران مشترکہ کریں گے، پاک ایران حکام رابطے میں ہیں، کسی بھی مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، آرمی چیف کا بیان دہشتگردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close