Featuredاسلام آباد

شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا

اسلام آباد:عوام کے لیے ریلیف پیکج کے ایک روز بعد ہی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ ہر پہلو دیکھا گیا۔

پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بھارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد ٹیکسز کم کر دیئے

شہباز گل نے کہا کہ اب بھی اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close