Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی

 

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44148 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28507ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 75ہزار 673 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22741 ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں کورونا کیسزمیں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1024 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close