پی پی کے سینیٹر کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے
پی پی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی کا پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج۔
عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے۔
پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیے pic.twitter.com/7SMpsT6DI2
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) November 5, 2021
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
سینیٹر بہرمند خان تنگی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں سائیکل چلانے میں دشواری ہورہی ہے جس کے باعث ایک شخص سائیکل چلانے میں ان کی مدد کررہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔