اسلام آباد

وزیراعظم ، سمیت سیاسی رہنماؤں کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصا ن پر اظہار افسوس کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچسستان نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری کے قافلے میں خودکش دھماکہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری نے شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور بلاول بھٹو نے بھی شہادتوں پر شدید غم و افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور امیر جماعت اسلامی کی طرف سے بھی مذمت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مستونگ میں خودکش دھماکہ ہونے سے مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 17 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شہادتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close