اسلام آباد

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے درمیان ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے جائزے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ چوہدری نثار نے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے لئے تیز بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے جائزے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں الطاف حسین کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ برطانوی وزیرداخلہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں طے پانے والے امور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیز بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close