اسلام آباد

وزیر داخلہ چوہدری نثار پی ایس پی کی حمایت میں میدان میں آگئے

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کراچی میں پاک سرزمین کی ریلی کے باعث میٹرو پول کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، واٹر کینن کا اندھا دھند استعمال، مصطفی کمال، انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کی مرکزی قیادت اور کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے مصطفی کمال سمیت پی ایس پی کے دیگر سینیئر سیاسی رہنماوں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کیلئے حقوق مانگنے والوں پر تشدد کیا ہے جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین پرامن احتجاج کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close